صدر رئیسی پیر کے دن ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کے بادشاہ کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن قطر روانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۰۲
تاریخ اشاعت: 14:45 - February 19, 2022

صدر رئیسی پیر کے دن ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سرکاری دعوت پر دوحہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

صدر رئیسی اس سفر میں قطر کے امیر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر رئيسی قطر میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر گیس صادر کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ، وزیر تیل، وزیر سیاحت اور بعض دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدررئيسی کی ہمراہی کریں گے۔

ٹیگس: ایران ، صدر ، رئیسی ، قطر ، دوره
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں