مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سید حیدر عباس جعفری شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن سید حیدر عباس جعفری نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھرشہید ہونے والے کیپٹن سید حیدر عباس جعفری کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن حیدر عباس کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔