اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۶۰
تاریخ اشاعت: 17:30 - March 05, 2022

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل تجربہ اپنے علاقے سونان سے کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور عالمی امن و استحکام کے خلاف ہے۔

ذرائع کے مطابق جاپان نے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ سے خطرات  لاحق ہیں اس لئے اسے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے دفاعی تجربات ضروری ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں