16 October 2024

صدر رئیسی صوبائی دورے پر مازندران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ سترہویں صوبائي دورے پر مازندران پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۸۶
تاریخ اشاعت: 17:30 - March 12, 2022

صدر رئیسی صوبائی دورے پر مازندران پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ سترہویں صوبائي دورے پر مازندران پہنچ گئے ہیں، جہاں صوبہ کے گورنر اور صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے اور بعض دیگر صوبائی حکام نے صدر رئیسی کا والہانہ استقبال کیا۔۔ صدر ابراہیم رئیسی اس سفر میں صوبہ کے بعض ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے ۔ صدر ابراہیم رئیسی شہداء ، جانبازوں اور عوام کے مختلف طبقات سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی صدر صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ ایرانی کابینہ کے کئی وزراء صوبہ مازندران کے سفر مںص در سید ابراہیم رئيسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں