مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ دورہ ماسکو کے دوران روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایران اور روس کے وزراء خارجہ اس ملاقات میں ویانا مذاکرات اور یوکرائن جنگ کے باوے میں بھی بات چیت کریں گے۔