اپ ڈیٹ: 26 July 2021 - 18:12
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک پارلیمانی وفد نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۲
تاریخ اشاعت: 1:48 - February 28, 2018

ایران کے پارلیمانی وفد کی ہندوستان کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے پارلیمانی اراکین نے مختلف شعبوں خاص طور سے شمسی توانائی سے متعلق مختلف مسائل اور اس سلسلے میں تعاون کو فروغ دیئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تہران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ نئی دہلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور ہندوستان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کے لئے پارلیمانی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی۔

ایران کے پارلیمانی وفد نے تاکید کی کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات و تعاون کے فروغ کی بہترین بنیاد ہیں

پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں