ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان چین روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان چین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 5238
تاریخ اشاعت: 29 March 2022 - 18:44 - 19June 2643

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان چین روانہ ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تن شی میں ہونے والی اس کانفرنس میں ایران ، پاکستان ، روس، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔  اس کانفرنس میں طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی شرکت کریں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں