صیہونی کے وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

صیہونی وزیراعظم نفتالی بینٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5240
تاریخ اشاعت: 29 March 2022 - 18:37 - 19June 2643

اسرائیل کے وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار ہوگئے جس پر انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی انجام دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے گزشتہ روز شام کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے ۔

اسرائیل میں کورونا وبا کے بعد سے سخت کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور مہلک وائرس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا تاہم کورونا کی نئی شکل نے زور پکڑنا شروع کردیا تھا جس پر بوسٹر ڈوز کی مہم چلائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 460 ہوگئی ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً