قائد معظم انقلاب اسلامی نے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی کو کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5246
تاریخ اشاعت: 31 March 2022 - 18:03 - 21June 2643

قائد معظم انقلاب اسلامی نے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی کو کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: کاشان میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سلیمانی کی ماموریت کی مدت اختتام پذير ہوگئی ہے اور میں جنابعالی کو کاشان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کرتا ہوں۔۔

کاشان ادبی ، علمی اور تاریخی افتخارات کے حوالے سے ایک اہم شہر ہے اس شہر کے عوام  انقلابی مجاہدت، دینی اور سیاسی بصیرت سے مزین اورمالا مال ہیں۔ آپ سے عوام کی معنوی، فکری اور سماجی خدمات اور ہدایات کے سلسلے میں اہم توقع کی جاتی ہے۔ اللہ  تعالی آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور اس اہم ذمہ داری کو ادا کرنے میں آپ کی مدد فرمائے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً