مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف تازہ اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں امریکہ کی بد نیتی کا مظہر ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایک طرف امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بات کررہا ہے اور دوسری طرف سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔