اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز کونقصان پہنچا

روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز "موسکوا" کونقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۶
تاریخ اشاعت: 16:12 - April 14, 2022

یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز کونقصان پہنچامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکام نے تصدیق کی ہے  کہ یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے  بحری جنگی جہاز "موسکوا" کونقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یوکرائن نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر2کروز میزائل فائرکئے جس کے بعد جہازمیں دھماکہ ہوا اورجہاز کونقصان پہنچا۔

روسی حکام نے بحری جنگی جہاز" موسکوا" کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں