16 October 2024

پاکستان کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰۹
تاریخ اشاعت: 15:05 - April 16, 2022

پاکستان کے وزیر اعظم کی مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی وزير اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جعمے کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔ جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں