قائد معظم انقلاب اسلامی کا نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حضور

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حاضر ہوکر حرم میں موجود امامزادوں کی زیارت اور مناجات کی۔
خبر کا کوڈ: 5317
تاریخ اشاعت: 18 April 2022 - 17:13 - 09July 2643

قائد معظم انقلاب اسلامی کا نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حضورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال نوروز کے موقع پر حرم مطہر شاہ عبدالعظیم میں حاضر ہوکر حرم میں موجود امامزادوں کی زیارت اور دعا ومناجات کی۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر حرم میں مدفون بعض علماء اوردیگر شخصیات کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ جن میں حجج اسلام ری شہری، حسین لنکرانی، ملا علی  کنی، محمد رضا مہدوی کنی، محمد تقی فلسفی، میرزا عبدالکریم حق شناس، حاج آقا مجتبی تہرانی اور عزیز اللہ خوشوقت شامل ہیں۔

حضرت شاہ عبدالعظیم حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی اولاد میں سے ہیں۔ امامزادہ حمزہ حضرت امام موسی کاظم (ع) کی اولاد میں سے ہیں جبکہ امامزادہ طاہر حضرت امام زین العابدین (ع) کی اولاد میں سے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں