02 February 2025

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۲۱
تاریخ اشاعت: 17:08 - April 18, 2022

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ سے 12 افراد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کولمبیا پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 2 کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ ایک شخص کو جیل منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کی شناخت 24 سالہ جیوانائے پرائس کے نام سے ہوئی ہے۔ سیاہ فام ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کولمبیا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو مسلح گروہوں کے آپس میں جھگڑے کے باعث ہوا۔ 12 میں 7 زخمیوں کو گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں