کابل کے ایک ہائی اسکول میں بم دھماکوں میں 26 طالب علم شہید ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں ایک ہائی اسکول میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 طالب علم شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 5322
تاریخ اشاعت: 19 April 2022 - 15:50 - 10July 2643

کابل کے ایک ہائی اسکول میں بم دھماکوں میں 26 طالب علم شہید ہوگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں ایک ہائی اسکول میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 طالب علم شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق کابل کے مغرب ممیں ممتاز تعلیمی ادارے میں بم دھماکے میں 6 افراد شہید اور 14 زخمی ہوگئے جبکہ شہید عبدالرحیم مدرسہ میں 2 بم دھماکوں میں کم سے کم 20 طالب علم شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویوشناک ہے۔ دھماکوں کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرناکہ بندی کردی۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً