مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے بھی جواب میں قطر کے امیر اور عمان کے سلطان اور دونوں ممالک کے عوام کو عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔ عمان کے بادشاہ نے باہمی گفتگو میں ایرانی صدر کو دورہ عمان کی دعوت بھی دی۔ امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔