16 October 2024

عید فطر کے موقع امیر عبداللہیان کو علاقائی ممالک کے وزراء خارجہ کی مبارکباد

عید سعید فطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ نے مبارکباد پیش کی ۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۷۲
تاریخ اشاعت: 20:06 - May 04, 2022

عید فطر کے موقع امیر عبداللہیان کو علاقائی ممالک کے وزراء خارجہ کی مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید سعید فطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ نے مبارکباد پیش کی ۔

اطلاعات کے مطابق عمان ،  اردن، تاجیکستان، ترکمنستان ، قرقیزستان، عراق، آذربائیجان، کویت، پاکستان کے وزراء خارجہ  اور افغانتسان کے عبوری وزیر خارجہ نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے  بھی اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں