یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کوزمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سرنگوں کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5373
تاریخ اشاعت: 04 May 2022 - 20:00 - 26July 2643

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی حکومت کے جاسوس ڈرون کوزمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سرنگوں کردیا ہے۔

یحیی سریع نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے چینی ساخت کے ڈرون " CH4" کو صوبہ حجہ کے علاقہ حرض میں تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً