16 October 2024

صہیونی وزیر اعظم کے چراغ "سبز" کے بعد صہیونیوں کا مسجد الاقصی پر حملہ

صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ کے چراغ " سبز" کے بعد صہیونیوں نے آج جمعرات کے دن ایک بار پھر مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۸۰
تاریخ اشاعت: 23:54 - May 05, 2022

صہیونی وزیر اعظم کے چراغ مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ کے چراغ "سبز" کے بعد صہیونیوں نے آج جمعرات کے دن ایک بار پھر مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ کردیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر مسجد الاقصی میں اپنی گھناؤنی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی، لیکن فلسطینیوں نے اس کی سازش کو استقامت اور دلیری کے ساتھ ناکام بنادیا ۔ انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں کا حملہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ہے جبکہ فلسطینی صہیونیوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں۔

ادھر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اطلاع رسانی کے سربراہ داؤد شہاب نے کہا کہ فلسطینی عوام مسجد الاقصی کا بھر پور دفاع کریں گے اور ہم صہیونی حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیارہیں۔ انھوں نے  اسرائيلی فوجیوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مسجد الاقصی میں موجود فلسطینیوں کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔  

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے آج جمعرات کے دن مسجد الاقصی پر حملہ کرکے کئي فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کے سبز چراغ کے بعد مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں