اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فورسز کے ترجمان کا سعودی حکومت کے فوجی اتحاد کو شدید انتباہ

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگ بندی نقض کرنے پر خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۸۵
تاریخ اشاعت: 23:23 - May 07, 2022

یمنی فورسز کے ترجمان کا سعودی حکومت کے فوجی اتحاد کو شدید انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگ بندی نقض کرنے پر خبردار کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ مآرب کے آگلے مورچوں کے معائنے اور البلق و الجوبہ علاقوں کے دورے کے دوران یمنی فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کو نقض کرنا شروع کردیا ہے اس کا مکروہ، بھیانک اور خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوجیوں نے ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب کے جارحانہ اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ، سعودی عرب کی یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کو اس کی تاریخی شکست قراردیا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں