شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5392
تاریخ اشاعت: 08 May 2022 - 17:56 - 30July 2643

شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔  جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ایس ایل بی ایم کا تجربہ کیا ہے۔ ادھر جاپانی وزارت دفاع نے بھی اس تجربے سے متعلق کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ  نے الزام عائد کیا تھا کہ شمالی کوریا رواں ماہ ممکنہ طور پر جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً