مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کا وحشیانہ حملہ/ متعدد فلسطینی گرفتار

اسرائيلی فوجیوں نے آج صبح مغربی پٹی کے بعض علاقوں پر وحشیانہ حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5393
تاریخ اشاعت: 09 May 2022 - 14:05 - 31July 2643

مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کا وحشیانہ حملہ/ متعدد فلسطینی گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلی فوجیوں نے آج صبح مغربی پٹی کے بعض علاقوں پر وحشیانہ حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی پٹی پراسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہےجس کے نتیجے یمں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بعض فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گرفتاربھی کرلیا ہے۔

کل رات بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی پٹی میں 2 فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مقبوضہ فلسطین بھی میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور عرب ممالک کے حمکراں خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں