16 October 2024

افغانستان کو ہیرمند کے بارے میں ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو ہیرمند کے بارے میں ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۰۴
تاریخ اشاعت: 1:14 - May 12, 2022

افغانستان کو ہیرمند کے بارے میں ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو ہیرمند کے بارے میں ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ہیرمند اور سرحدی دریاؤں کے بارے میں ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے حبیب اللہ دہمردہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرحدی دریاؤں اور پانی کے بارے میں تمام قانونی اقدامات انجام دیئے ہیں اور اس مشکل کو حل کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے نمائندے حبیب اللہ دہمردہ کے ساتھ بھی میں نے متعدد بار تبادلہ خیال کیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم افغانستان کی عبوری حکومت سے ہیرمند کے بارے میں راضی نہیں ہیں لیکن ہم نے افغانستان کی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ اس مسئلہ کو سفارتی سطح پر اٹھایا ہے اور انھیں بتایا ہے کہ افغانستان کو ہیر مند دریا کے پانی سے متعلق ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے کمال خان ڈیم سے پانی کا کچھ حصہ آزاد کیا اور افغانستان کی عبوری حکومت نے ایران کے اس حق کو تسلیم کیا ہے کہ ایران کو پانی کا حق ملنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں