اپ ڈیٹ: 29 June 2022 - 16:59
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۱۴
تاریخ اشاعت: 20:43 - May 14, 2022

سلامتی کونسل کی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطینی علاقہ جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے شیریں ابو عاقلہ ک قتل کی صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں صحافیوں کی حفاظت پر بھی تاکید کی ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں