پاکستان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ اسرائیلی پرچم نذر آتش

پاکستان کے بعض شہروں میں پاکستانی عوام نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ " یوم النکبہ " کی سالگرہ کی مناسبت سے اسرائيل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ مظاہرین نے اس موقع پرامریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔
خبر کا کوڈ: 5432
تاریخ اشاعت: 17 May 2022 - 18:47 - 08August 2643

پاکستان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ اسرائیلی پرچم نذر آتشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بعض شہروں میں پاکستانی عوام نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ " یوم النکبہ " کی سالگرہ کی مناسبت سے اسرائيل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ مظاہرین نے اس موقع پر پرامریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔

اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں پاکستانی شیعہ و سنی مسلمانوں اور غیر مسلمانوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے 74 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ مظآلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، انھوں نے کہا اسرائيل کی غاصب حکومت دنیا میں بد امنی ، تشدد اور دہشت گردی کا اصلی سبب ہے۔ پاکستانی رہنماؤں نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی اسرائيل کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ظالم اور دہشت گرد حکومت قراردیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً