اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ صیہونی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ صیہونی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۵۰
تاریخ اشاعت: 17:44 - May 22, 2022

فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ صیہونی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے شمشیر قدس جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر قدس کے نتائج صرف فلسطین تک محدود نہيں رہے بلکہ اس جنگ کی آواز پوری دنیا تک پہنچ گئی۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ شمشیر قدس جنگ کے ذریعہ اسرائیل کی سکیورٹی تھیوری پر کاری اور مہلک  ضرب وارد ہوئی اور آج شمشیر قدس نبرد کی بدولت قدرت کا پلڑا اسلامی مزاحمت کے حق میں ہے۔

حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی صورت میں مسجد الاقصی پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ہم اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں  کے ذریعہ مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں