لائن آف کنٹرول پر پاک و ھند میں سخت کشیدگی

پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 546
تاریخ اشاعت: 01 March 2018 - 09:48 - 22May 2639

لائن آف کنٹرول پر پاک و ھند میں سخت کشیدگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کےوزیراعظم فاروق حیدر نے ہندوستانی فائرنگ کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی جس میں اب تک کئی دونوں جانب سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔  ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً