اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے جنوبی کوریا کے دورے کے اختتام پر تین میزائلوں کا تجربہ کیا

شمالی کوریا نے امریکی صدر جوبائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر تین میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۶۷
تاریخ اشاعت: 1:08 - May 27, 2022

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے جنوبی کوریا کے دورے کے اختتام پر تین میزائلوں کا تجربہ کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدر جوبائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر تین میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کے جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کے اختتام پر شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے میں میزائل تجربات کیے۔ یہ تین میزائل تجربات ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تجربات تھے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 بیلسٹک میزائل تجربات کیے ہیں جن میں سے ایک ممکنہ طور پر بین البراعظمی میزائل تجربہ ہے جب کہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ نے میزائل تجربات پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس شمالی کوریا کا یہ 17 واں میزائل تجربہ تھا جب کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا جلد جوہری تجربہ کرنے جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں