کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق

بھارتی فورسزنے جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 5471
تاریخ اشاعت: 27 May 2022 - 01:38 - 18August 2643

کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسزنے جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے ۔بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

ادھر کشمیر کے مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا ہے۔

کشمیر میں بھارتی فورسز نے 2 دنوں میں 6  افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً