صہیونی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی

مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5484
تاریخ اشاعت: 29 May 2022 - 18:17 - 20August 2643

صہیونی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر پلاسٹکی گولیاں فائر کیں اور اشک آور گیس سے استفادہ کیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونیوں کے ایک گروپ نے نابلس کے ایک گاؤں میں ایک فلسطینی کے گھر پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے کہ جبکہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً