صیہونی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔
خبر کا کوڈ: 5495
تاریخ اشاعت: 01 June 2022 - 00:03 - 23August 2643

صیہونی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصہ میں واقع العیساویہ گاؤں میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر آتش کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ  ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج آگ لگانے والے فرد یا افراد کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔ حالیہ دنوں ميں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو شدید بربریت کا نشانہ بنایا، لیکن فلسطینیون نے بھی مختلف طریقوں سے اسرائيلی بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے تحفظ کے سلسلے میں عملی طور پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً