اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جب ہم حکومت میں تھے تو صہیونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ہم حکومت میں تھے تو صہیونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۹۸
تاریخ اشاعت: 15:31 - June 01, 2022

جب ہم حکومت میں تھے تو صہیونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہےکہ جب ہم حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا۔ اطلاعات کے مطابق پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیا کہ پیغام بیجھا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ نہیں بتا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی مخصوص لابی میں امریکہ کے اتحادی عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب نے اسرائيل کے ساتھ خفیہ تعلقات کو اب برملا کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی قائم کرلئے ہیں۔ مذکورہ امیرکی اتحادی ممالک نے بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب  اور بحرین کے حکمرانوں نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خيانت کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں