02 February 2025

نائیجیریا کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک

نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۱۱
تاریخ اشاعت: 21:53 - June 06, 2022

نائیجیریا کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر  مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  50 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک چرچ میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔  مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں