ایرانی صدر صوبہ چہارمحال و بختیاری کے صدر مقام شہر کرد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 24 ویں صوبائی سفر پر صوبہ چہار محال بختیاری کے صدر مقام شہر کرد پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ: 5522
تاریخ اشاعت: 09 June 2022 - 21:16 - 31August 2643

ایرانی صدر صوبہ چہارمحال و بختیاری کے صدر مقام شہر کرد پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 24 ویں صوبائی سفر پر صوبہ چہار محال بختیاری کے صدر مقام  شہر کرد پہنچ گئے ہیں، جہاں صوبہ کے گورنر ، صوبہ ميں ولی فقیہ کے نمائندے اور صوبہ کے دیگر حکام نے صدر رئیسی کا شاندار استقبال کیا۔ صدر رئیسی صوبہ کے ایک روزہ دورے کے دوران صوبے کے ترقیاتی امور جائزہ لیں گے اور صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ صدر رئیسی عوام کے مختلف طبقات سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس سفر میں کابینہ کے بعض وزراء بھی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً