اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی حکومت کی ناجائز حکومت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے

پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کی ناجائز حکومت مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۲۶
تاریخ اشاعت: 16:13 - June 11, 2022

صیہونی حکومت کی ناجائز حکومت عالمی امن کے لئے خطرہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسی سال میں دوسری بار اس چشم کشا رپورٹ کے آنے سے واضح ہورہا ہے کہ کس طرح ناجائز ریاست مظلوم عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ نے وہ سب عیاں کردیا جس بارے میں ہم ایک عرصے سے متوجہ کرتے آرہے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے آج بروز  یوم جمعہ بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے رسول اکرم (ص)  کی شان میں گستاخانہ بیانیے کے ساتھ کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف بھی قراردادیں منظور کرانے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کی  آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے جو اسے یکسر ایک خطے کا مسئلہ یا کسی خاص مذہب کا مسئلہ قرار دے کر نظر انداز کرتے آرہے تھے ، رپورٹ میں واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین پر قبضے کا خواہاں ہے اب اس رپورٹ کے بعد اس نام نہاد "معاہدہ ابراہمی" کا کیا جواز یا گنجائش باقی ہے؟

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ پوری اسلامی دنیا ، انسانی حقوق کی پرچار کرنے والی تنظیمیں اس ظلم و زیادتی پر آواز اٹھائیں اور اقوام متحدہ اس رپورٹ کی روشنی میں دیگر عملی اقدامات بھی یقینی بنائے اور اپنا مسلسل کھونے والا مقام بحال کرنے کے لئے بھی کوششیں جاری رکھے جبکہ بقول اقوام متحدہ "شیطانی ریاست" مشرق وسطی کے ساتھ پورے عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس ناجائز ریاست کے طور پر ڈکلئیر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں