اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں دہشت گردوں نے فائرن‍گ کرکے پاکستنای فوجی کو ہلاک کردیا

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں وہابی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۳۵
تاریخ اشاعت: 13:23 - June 12, 2022

پاکستان میں دہشت گردوں نے فائرن‍گ کرکے پاکستنای فوجی کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں وہابی دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کےنتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شاہ زیب امتیاز ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں