امیر عبداللہیان سے پاکستانی وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ،جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 5542
تاریخ اشاعت: 14 June 2022 - 18:57 - 05September 2643

امیر عبداللہیان سے پاکستانی وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر اعلی وفد کے ہمراہ آج تہران پہنچے ہیں۔ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ ، ایرانی حکام  کے ساتھ ملاقات کے بعد کل مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے لئے روانہ ہوں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں