شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کا کا ایک نائیک ہلاک اور ایک دہشت گرد بھی مارا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5563
تاریخ اشاعت: 19 June 2022 - 16:24 - 10September 2643

شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کا کا ایک نائیک ہلاک اور ایک دہشت گرد بھی مارا گيا ہے۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد دہشت گردوں  سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا بھی گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً