تہران میں ایرانی صدر رئیسی کا قزاقستان کے صدر کا باقاعدہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدر کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ: 5565
تاریخ اشاعت: 19 June 2022 - 16:16 - 10September 2643

تہران میں ایرانی صدر رئیسی کا قزاقستان کے صدر کا باقاعدہ استقبالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدر قاسم ژامرت توکایف کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور میدان میں موجود دستوں نے سلامی پیش کی۔ قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت توکایف  ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ قزاقستان کے صدر اس سفر میں  دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال بھی کریں گے۔قزاقستان کے صدر ایران کے بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً