16 October 2024

فلسطینی شہداء کے خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جنین میں تین فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہداء کے خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۶
تاریخ اشاعت: 16:20 - June 19, 2022

فلسطینی شہداء کے خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جنین میں تین فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہداء کے خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے تین فلسطینی شہداء  یوسف صلاح ، براء لحلوح اور لیث ابو سرورکے اہلخانہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائيل کے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہیدوں کے خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ہمارے دوش پر شہداء کے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطینی کی آزادی تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ فلسطینی شہداء نے بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی تک اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف ہماری جد و جہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں