ایرانی صدر نے اپنے قازق ہم منصب کا باضابطہ استقبال کیا

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےاتوار کی صبح کو سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے صدر کا باضابطہ استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۷
تاریخ اشاعت: 16:13 - June 20, 2022

ایرانی صدر نے اپنے قازق ہم منصب کا باضابطہ استقبال کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کا دونوں ممالک کے قومی ترانے کے گانے کے ساتھ سرکاری استقبال کیا۔

 قازقستان کے صدر روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 25ویں بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد  آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں آیت اللہ رئیسی کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچے۔

اس دورے کے دوران اعلیٰ سطح پر دو طرفہ ملاقاتیں کے ساتھ ساتھ کچھ دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں