مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان اقوام متحدہ ہیومن رائٹس روینہ شام دیسانی کا کہنا ہے کہ اب تک ہو نے والی تحقیقات کے مطابق غاصب اسرائیلی فورسز کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر ابو عاقلہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رپورٹرزخمی ہوا۔
واضح رہے کے الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو مغربی کنارے کے قریب نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری غاصب اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا گیا ۔
ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ادروں کی طرف سے اب تک کی جانے والی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کے ابو عاقلہ اور ان کے ساتھی کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔