مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی خبر رساں ذرائع کے مطابق، اسرائیلی شہر حیفا میں ایک صنعتی لاجسٹکس کی کمپنی میں آگ لگ گئی ہے تاہم ابھی تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اس آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔
آگ لگنے کے بعد کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں۔
حیفا شہر میں بار یھودا اسٹریٹ پر ایک رہائشی عمارت کے نزدیک خطرناک مواد پر مشتمل متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔