16 October 2024

جنگ کے پہلے ہی پانچ منٹ میں غاصبوں پر 150 میزائل داغیں گے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج شام لبنان کے شہر صیدا میں ایک عوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۰۲
تاریخ اشاعت: 21:46 - June 28, 2022

جنگ کے پہلے ہی  پانچ منٹ میں غاصبوں پر 150 میزائل داغیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج شام لبنان کے شہر صیدا میں ایک عوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں لبنانی عوام، حکومت اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج ہم فلسطین اور مزاحمت کے ساتھ تجدید  عہد  کرتے ہیں اور ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے وطن واپس جانے کے حق کی تائید اور تاکید کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی اور فلسطینی یک جان دو قالب کی طرح ہیں۔ گزشتہ 74 سالوں سے لبنانی بھی فلسطینی عوام کے مصائب کو برداشت کر رہے ہیں۔ ہم آج بلاشبہ کامیابیوں  کے دور سے گزر رہے ہیں،جن کا اصلی سہراعوام اور مزاحمت کے سر سجتا ہے۔ 
اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی کہ غزہ اپنے 15 سالہ محاصرے کے باوجود، آج  صیہونی حکومت کے خلاف اسٹریٹجک جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں