روس اور ایران کے صدور ملاقات کریں گے

روسی صدارتی معاون "یوری اوشاکوف" نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "روسی صدر ولادیمیر پوٹین ترکمانستان کے دار الخلافہ عشق آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔"
خبر کا کوڈ: 5603
تاریخ اشاعت: 28 June 2022 - 21:11 - 19September 2643

روس اور ایران کے صدور ملاقات کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی معاون "یوری اوشاکوف" نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "روسی صدر ولادیمیر پوٹین ترکمانستان کے دار الخلافہ عشق آباد میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔"

اس بیان کے مطابق ولادیمیر پوٹین عشق آباد کے سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی اف سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کو اس بات کی توقع ہے کہ عشق آباد سربراہی اجلاس میں کیسپین سی کنونشن کی توثیق کی جائے گی،جس میں غیر علاقائی مسلح افواج کی عدم موجودگی بھی شامل ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً