16 October 2024

بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

سعودی حکومت نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2 ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۱۶
تاریخ اشاعت: 18:05 - June 30, 2022

بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر2ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں