مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایوان بالا کے سربراہ محمد صادق سنجرانی نے آج بروز اتوار کو ایک بیان میں صوبے ہرمزگان کے حالیہ زلزلے میں کئی ایرانی شہریوں کے جان بحق ہونے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے زلزلے سے متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی گزشتہ روز کے دوران، ایک پیغام میں صوبے ہرمزگان میں زلزلے سے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔