16 October 2024
ایرانی صدر کے اپنے وینزویلا ہم منصب کے نام پیغام میں:

مزاحمت کیساتھ کامیابی حاصل ہوگی

ایرانی صدر مملکت نے وینزویلا کے عوام اور حکومت کو اس ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۳۴
تاریخ اشاعت: 20:01 - July 06, 2022

مزاحمت کیساتھ کامیابی حاصل ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں اپنے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو کو ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کا یوم آزادی یہ ملک اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کی آزادی کے لیے آنجہانی سیمون بولیوار کی کوششوں کی یاد دلاتا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ یہ دن استعماری طاقتوں کے تسلط سے رہائی کے لیے آزادی کے متلاشی ممالک کی کوششوں کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور سامراجی ممالک کے ضرورت سے زیادہ مطالبات کے پیش نظر فعال مزاحمتی ماڈل کا استعمال یقینی فتح کا باعث بنے گا۔
انہوں نے ایران اور وینزویلا کے درمیان دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں