مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حج اور زیارات کے لئے ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید عبد الفتاح نواب کی سرزمین مکہ روانگی کے موقع پر ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تمام حجاج کرام کے لئے قبولیت حج کی دعا کی۔
امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ قائد معظم انقلاب اسلامی کے بعثہ کی جانب سے انجام شدہ تیاریوں کی بدولت ایرانی حجاج اپنا فریضہ حج بخوبی انجام دیں گے اور عافیت کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔