اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پہلے قومی و بین الاقوامی "فجر ترانہ فیسٹیول" کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد معظم انقلاب نے فرمایاکہ میں ترانوں کی ترویج کے سلسلے میں متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں مذکورہ تینوں اجزاء میں بہتر سے بہتر کے انتخاب اور اسی طرح اغیار کی نقصان دہ نقل سے پرہیز کرنے اور گرانقدر اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب کی سفارش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۶۵
تاریخ اشاعت: 17:48 - July 14, 2022

پہلے قومی و بین الاقوامی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عرفانی و عملی اقدار کے فروغ میں ترانے کی غیر معمولی تاثیر پر تاکید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ترانہ، عرفانی اور عملی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں فن و ہنر کی گراں قدر تاثیر کا ایک نمونہ ہے۔ اجتماعی پیشکش میں نظم، آواز اور آہنگ کا حسین امتزاج، دنیا کے تمام مقامات پر دینی و قومی ترانوں کی غیر معمولی تاثیر کا راز ہے اور بحمد اللہ ایرانی ذوق، سلیقے اور ہنر نے اس میدان میں بھی ہمارے پیارے ملک کو سربرآوردہ ملکوں کی فہرست میں جگہ دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

میں ترانوں کی ترویج کے سلسلے میں متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں مذکورہ تینوں اجزاء میں بہتر سے بہتر کے انتخاب اور اسی طرح اغیار کی نقصان دہ نقل سے پرہیز کرنے اور گرانقدر اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب کی سفارش کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

12 جولائي 2022

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں